بڈگام:وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے نصراللہ پورہ علاقے میں جمعہ کو ایک غیر مقامی خاتون کی لاش ان کے گھر سے پراسرار حالت میں پائی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ خاتون کی شادی بیس روز قبل ہوئی تھی۔Non Local Women dies In Budgam
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 2 دسمبر 2022 کو پولیس اسٹیشن بڈگام کو اطلاع موصول ہوئی کہ 36 سالہ مسلمہ زوجہ غلام محمد بٹ ساکن نصر اللہ پورہ بڈگام گھر میں مردہ پائی گئی اور لاش پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر قانونی اور طبی لوازمات پورے کئے۔
اُن کے مطابق گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر میں تعینات ڈاکٹروں اور مجسٹریٹ کی نگرانی میں خاتون کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔متوفی خاتون کے شوہر غلام محمد بٹ کو حراست میں لے کر اُس سے پوچھ تاچھ شروع کی گئی ۔