ضلع بڈگام میں لاش کے ملنے کے بعد سنسنی پھیل گئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ آج صبح ہم نے دہرمونہ گاؤں کے مین روڈ پر ایک اِنـّووا کار کے اندر سے ایک نوجوان کی لاش کو برآمد کیا۔
بڈگام: ٹیکسی سے لاش برآمد - urdu khabar
وسطی ضلع بڈگام میں اتوار صبح دہرمونہ گاؤں کی مین سڑک پر ایک کیب کے اندر نوجوان کی لاش برآمد کی گئی ہے، ٹیکسی سے لاش برآمد ہونے کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ہے۔
بڈگام: ٹیکسی سے لاش برآمد
پولیس نے اس اِنـّووا کار کا رجسٹریشن نمبر JK01AJ-5734 بتایا ہے اور جس نوجوان کی لاش اس کیب سے برآمد ہوئی ہے اس کی شناخت علی محمد ساکن ماگام کے طور پر بتائی ہے.
پولیس نے موقع پر پہنچ کر گاڑی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور اس ضمن میں کارروائی شروع کردی ہے۔