اردو

urdu

ETV Bharat / state

یوم وفات پیغمبر اسلامﷺ اور امام حسن مجتبٰی کی وفات پر مجلس حسنی منعقد - نوحہ خوانی اور مرثیہ خوانی کرکے شہدائے کربلا

وادیٔ کشمیر کے مختلف مقامات پر مجلس حسینی منعقد ہوئی۔ اس دوران سیرت نبوی صلی اللہ علیہ و آلہِ وسلم کے ساتھ ساتھ مصائب امام حسن مجتبٰی علیہ السلام کو یاد کیا گیا۔

یوم وفات پیغمبر اسلامﷺ اور امام حسن مجتبٰی کی وفات پر مجلس حسنی منعقد
یوم وفات پیغمبر اسلامﷺ اور امام حسن مجتبٰی کی وفات پر مجلس حسنی منعقد

By

Published : Oct 6, 2021, 8:29 PM IST

اسلامی کیلنڈر کے مطابق آج 28 صفر ہے۔ شیعہ عقیدے کے مطابق آج ہی کے دن کو عالم اسلام میں دوسرے شیعہ امام حضرت امام حسن مجتبٰی علیہ السلام کا یوم وفات منایا جاتا ہے۔

ویڈیو


اس سلسلے میں وادی کے مختلف مقامات پر مجلس حسینی منعقد ہوئی۔ اسی سلسلے میں بڈگام کے ایچھ گام علاقے میں مجلس حسینی کا اہتمام کیا گیا۔ اس دوران سیرت نبوی صلی اللہ علیہ و آلہِ وسلم کے ساتھ ساتھ مصائب امام حسن مجتبٰی علیہ سلام کو یاد کیا گیا۔
اس دوران جلوس عزاء بھی برآمد ہوا جس میں شبیہ بھی نکالی گئی۔ ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں نے جلوس عزاء میں شرکت کی۔ چونکہ ایام حسینی چل رہے ہیں اور عزاداروں نے نواسۂ سرور کائنات شہدائے کربلا حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں پر کربلا کے میدان میں کیے گئے مظالم کو یاد کیا۔


عزاداروں نے نوحہ خوانی اور مرثیہ خوانی کرکے شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

واضح رہے کہ آج حضرت علی ابن ابی طالب کے بڑے فرزند اور دوسرے شیعہ امام ہیں۔ امام حسن مجتبٰی کو زہر دے کر شہید کیا گیا۔ آپ نے پوری عمر اپنے نانا کے دین کی پیروی کی اور دنیا میں اسلام کا پیغام پھیلانے کے لیے دن رات کام کیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details