اردو

urdu

ETV Bharat / state

Thug Posing as Beggar Arrested: بھکاری بن کر زیورات لوٹنے والا شخص پولیس کی گرفت میں - گداگر کا روپ دھارنے والا گرفتار

بڈگام پولیس نے بھکاری کا روپ دھار کر زیورات اڑانے والے ایک ’’جادوگر‘‘ کو حراست میں لیکر Thug Posing as Beggar Arrested in Budgam اس کی تحویل سے مسروقہ مال برآمد کر لیا ہے۔

Thug Posing as Beggar Arrested: بھکاری بن کر زیورات اڑانے والا شخص پولیس کی گرفت میں
Thug Posing as Beggar Arrested: بھکاری بن کر زیورات اڑانے والا شخص پولیس کی گرفت میں

By

Published : Mar 29, 2022, 7:23 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے اچھگام میں مبینہ طور گداگر کا روپ دھارنے والے ایک ’’جادوگر‘‘ کو زیورات لوٹنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ Thug Posing as Beggar Arrested in Budgamگرفتار کیے گئے شخص پر ضلع بڈگام کے اچھگام علاقے میں بھکاری کا روپ دھار کر ایک شخص کے گھر میں داخل ہونے اور نقدی سمیت زیورات لوٹنے کا الزام Magician Posing As Beggar Arrested ہے۔ ضلع بڈگام کے اچھگام علاقے سے تعلق رکھنے والے عبد الرشید بٹ ولد غلام محمد بٹ نامی ایک باشندے نے مقامی پولیس اسٹیشن میں تحریری طور شکایت درج کرائی کہ انکے گھر میں ایک گداگر داخل ہوا اور چائے کی درخواست کی۔ شکایت کنندہ کے مطابق انہوں نے گداگر کو چائے کی پیش کش کی اور بعد ازاں ’’جادو کرکے وہ گھر سے زیورات اور نقدی چرا کر فرار ہونے میں کامیاب Magician Posing As Beggar Loots Cash, Jewellery ہو گیا۔‘‘

اس واقعے کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا اور لوگوں نے ایسے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملوث شخص کو فوری طور گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ سوشل میڈیا رپورٹس اور متاثرہ کی جانب سے تحریری شکایت کے بعد بڈگام پولیس نے ایف آئی آر 90/2022 درج کرکے گداگر نما جادوگر کی تلاش شروع کر دی۔ تفتیش کے دوران بڈگام پولیس نے لوگوں اور فیلڈ انٹیلی جنس کی مدد سے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر مشتاق احمد شاہ ولد ثناءاللہ شاہ ساکنہ کنہ گنڈ، بیروہ کی گرفتاری عمل میں لائی۔ بڈگام پولیس کے مطابق مسلسل پوچھ گچھ کے بعد مشتاق احمد نے جرم کا اعتراف کیا اور اس کی تحویل سے مال مسروقہ کو برآمد کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق برآمد کی گئی اشیاء (زیورات) میں سونے کی دو چوڑیاں، کان کے جھمکے کا ایک سیٹ، ایک چین اور ایک انگوٹھی شامل ہیں۔

بڈگام پولیس کے مطابق کیس کی مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مزید مال مسروقہ بازیاب ہونے کی بھی توقع ہے۔ بڈگام پولیس نے گداگر نما جادوگر کی گرفتاری میں عوامی تعاون کی سراہنا کرتے ہوئے عوام سے جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس کا تعاون دینے اور اس طرح کے شر پسند عناصر سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details