بتایا جا رہا ہے کہ ایک ڈھونگی بھکاری اچھگام کے ایک رہائشی گھر میں داخل ہوا اور ان سے چائے کی درخواست کی، جس پے اہل خانہ نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اسے چائے فراہم کیں۔ اہلِ خانہ نے بتایا کہ بھکاری چائے پیتے ہوئے مختلف سوالات پوچھنے لگا اور اس بیچ اس نے ہماری بیٹی کی خیریت اور صحت کے بارے میں پوچھا جو بیمار تھی۔ بہت دیر بات چیت کرنے کے بعد انہوں نے ہمیں گھر میں موجود سونے اور پیسے کے بارے میں پوچھنا شروع کر دیا اور جارو کی مدد سے وہ ہمارے پوری نقدی اور سونا لوٹنے میں کامیاب ہو گیا۔ Magician Robbed Cash In Budgam
Magician Robbed Cash In Budgam: بڈگام میں جادوگر پر سونا اور نقدی لوٹنے کا الزام - بھکاری کا روپ دھارنے والا جادوگر
وسطی ضلع بڈگام میں بھکاری کا روپ دھارنے والے ایک جادوگر Magician Posing As Beggar نے اچھگام کے علاقے میں ایک رہائشی مکان سے سونے کے علاوہ نقدی لوٹ لی۔ Magician Robbed Cash In Budgam
Magician Robbed Cash In Budgam: بڈگام میں جادوگر پر سونا اور نقدی لوٹنے کا الزام
یہ بھی پڑھیں: Robbery Attempt in Anantnag: جے کے بینک کی ایک شاخ میں چوری کی کوشش
متاثر مکان مالک کی شناخت عبدالرشید بھٹ غلام محمد بھٹ ساکنہ اچھگام بڈگام کے طور پر ہوئی ہے۔ واردات کے بعد متاثرہ اہلخانہ نے ضلع انتظامیہ اور پولیس سے مدد طلب کی ہے۔ اس ضمن میں مقامی لوگوں نے اعلیٰ حکام سے اس معاملے کی تحقیقات کرنے اور اس میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کی بھی درخواست کی ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات پیش نہ آئیں۔ Robbery Case In Budgam