بڈگام : لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے شیخ پورہ بڈگام میں بیک ٹو ولیج پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وادی کے لوگوں کے تعاؤن سے یہ سچ بات ہے کہ گزشتہ تین برسوں میں وادی میں بہت کچھ بدلا ہے۔وادی کے لوگوں نے گزشتہ تیس سالوں بہت تکلیف برادشت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں یہاں ایک سماجی پریشانی دیکھ رہا ہے وہ یہ کہ یہاں لڑکے اور لڑکیوں کی شادی کی عمر ہوگئی ہے ذرا گہرائی میں جاکر سوچیئے کہ اس کی وجہ کیا ہے گزشتہ تیس سالوں سے جو کچھ ہوا ہے یہاں اس کا اثر سماج پر پڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترقی وہاں ہوگی جہاں امن رہے گا اور یہاں امن قائم کرنے میں لوگوں کی مدد سے انتظامیہ کافی حد تک کامیابی ملی ہے۔لیکن کچھ لوگ ہے جنہیں امن و امان پسند نہیں ہے۔یہاں کی معیشت میں اضافہ ہورہا ہے یہاں دیڑھ کروڑ سیاح آرہے ہیں یہ ہمارے پڑوسی اور ان کے اشاروں پر کام کرنے والے لوگوں کو پسند نہیں آرہا ہے۔ Manoj Sinha visits Sheikhpura Budgam