اردو

urdu

ETV Bharat / state

بڈگام میں کورونا وائرس کے 200سے بھی کم فعال کیسز - کورونا مخالف ٹیکہ

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت معاملات میں بتدریج کمی واقع ہونے کے علاوہ گزشتہ کئی دنوں سے موذی وائرس کے سبب کسی مثبت مریض کی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔

بڈگام میں کورونا وائرس کے 200سے بھی کم فعال کیسز
بڈگام میں کورونا وائرس کے 200سے بھی کم فعال کیسز

By

Published : Jul 8, 2021, 6:40 PM IST

’’ضلع بڈگام میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت معاملات میں لگاتار کمی واقع ہو رہی ہے۔ ضلع میں کورونا وائرس مریضوں کی صحتیابی کی شرح 99.4 ہے۔ وہیں گزشتہ کئی دنوں سے کسی بھی شہری کی کورونا وائرس کے سبب موت واقع نہیں ہوئی ہے۔‘‘ ان باتوں کا اظہار ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا نے پریس بریفنگ کے دوران کیا۔

بڈگام میں کورونا وائرس کے 200سے بھی کم فعال کیسز

میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز احمد مرزا نے کہا کہ ضلع میں کورونا وائرس کے مثبت معاملوں کی شرح اب صفر اعشاریہ پانچ فیصد رہ گئی ہے،

ڈی سی نے کہا کہ ضلع بڈگام میں حالات معمول پر لوٹ رہے ہیں جس کے پیش نظر بندشوں میں کافی حد تک رعایت دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بڈگام گرین زون کیٹگری میں آ چکا ہے تاہم انہوں نے عوام سے وضع کیے گئے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی۔

مزید پڑھیں؛ بڈگام پولیس نے عسکری معاون گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا

ضلع میں فعال معاملات کے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع میں اس وقت دو سو سے بھی کم فعال کیسز ہیں جن میں بیشتر گھروں میں ہی آئیسولیشن میں ہیں۔

ڈی سی نے لوگوں سے کورونا مخالف ٹیکہ لگانے کے ساتھ ساتھ ایس او پیز پر لگاتار عمل کرنے کی تلقین کی۔

یہ بھی پڑھیں: بڈگام: وادی کے نوجوان ہارس رائڈنگ کی جانب مائل

ABOUT THE AUTHOR

...view details