ضلع صدر مقام بڈگام سے چند کلومیٹر کی دوری پر واقع درگنڈ، بمنہ علاقے میں بجلی، پانی اور سڑک جیسی بنیادی ضروریات کے فقدان کے سبب لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
درگنڈ، بمنہ کے باشندوں نے ضلع انتظامیہ بڈگام کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے عوام کو سڑک، بجلی اور پانی جیسی بنیادی ضروریات فراہم کرنے کی اپیل کی۔
درگنڈ، بڈگام میں رابطہ سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ ہے، جس کے سبب لوگوں کو عبور و مرور میں کافی دقتیں پیش آتی ہیں۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے کہا کہ خستہ حال سڑک پر اکثر و بیشتر کیچڑ جمع رہتا ہے جس کے سبب مقامی باشندوں خصوصا بچوں اور بزرگوں کو سڑک پار کرنے میں اذیتیں پیش آتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں ڈرینیج سسٹم بھی ناکارہ ہو چکا ہے، وہیں انہوں نے پینے کے پانی کی عدم دستیابی پر بھی ضلع انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔