بڈگام:جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا پیر کی شام کو شیخ پورہ بڈگام پہنچے اور وہاں احتجاج پر بیٹھے کشمیری پنڈت ملازمین کے ساتھ ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران کشمیری پنڈتوں نے اپنے مسائل ایل جی کے سامنے رکھے۔ LG Manoj Sinha Visits Pandit Colony Budgam
منوج سنہا نے شیخ پورہ بڈگام میں کشمیری پنڈتوں کے ساتھ ملاقات کی اطلاعات کے مطابق جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا پیر کی شام کو شیخ پورہ بڈگام گئے اور وہاں پر پنڈت کالونی میں احتجاج پر بیٹھے پنڈت ملازمین کے ساتھ بات چیت کی۔
مزید پڑھیں:
ذرائع نے بتایا کہ ایل جی منوج سنہا نے کافی دیر تک کشمیری پنڈت ملازمین کے ساتھ گفت و شنید کی اور اُنہیں یقین دلایا کہ اُن کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی سعی کی جائے گی۔ توقع کی جا رہی ہے کہ ایل جی کی کشمیری پنڈت ملازمین کے ساتھ ملاقات کے بعد وہ اپنا احتجاج ختم کریں گے۔ واضح رہے کہ راہل بھٹ کی ہلاکت کے بعد کشمیری پنڈت مسلسل تیرہ روز سے احتجاج پر بیٹھے ہوئے ہیں اور وہ سرکار سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ اُنہیں جموں ٹرانسفر کیا جائے۔