بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں کرشی وگیان کیندر (KVK) بڈگام اور SKUAST-K نے لائن ڈپارٹمنٹس کے سینئر ایکسٹینشن فنکشنریز کے لیے ’’سوئل ہیلتھ مینجمنٹ ویز سوائل ہیلتھ کارڈ‘‘ کے نفاذ پر ایک روزہ تربیتی پروگرام کا اہتمام عمل میں لایا۔ تربیتی پروگرام کے دوران ڈائریکٹر ایکسٹینشن نے زرعی مٹی اور انسانی صحت کے ساتھ اس کے تعلق سے تفصیلی معلومات فراہم کی۔ Krishi Vigyan Kendra Budgam Organised Training programme
انہوں نے کے وی کے بڈگام کی ضلع میں خاص طور پر بائیو ریسورس میپنگ کی تیاری اور ضلع میں سوائل ہیلتھ کارڈ کے نفاذ میں کئے گئے کام کی بھی تعریف کی۔ ڈاکٹر بلال لون، سینئر سائنسدان اور سربراہ KVK بڈگام نے اپنے تعارفی لیکچر میں پروگرام کا ایک جائزہ پیش کیا۔ ڈاکٹر شازیہ رمضان (SMS Soil Science) نے مٹی کے معیار اور اس کے انتظام پر ایک مختصر پاور پوائنٹ پریزنٹیشن پیش کی۔