بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں کے وی کے بڈگام تنظیم نے دیہی نوجوانوں کے لیے پھلوں، سبزیوں اور گری دار میوے کی پروسیسنگ اور پیکجنگ کے لیے تربیتی پروگرام کا آغاز کیا۔ تربیتی پروگرام میں خود روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ گھریلو کاروبار شروع کرنے سمیت مقامی پیداوار سے روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر زور دیا گیا۔ اس پروگرام کا بنیادی خیال سائنس اور ٹیکنالوجی کے نقطہ نظر سے بہتر پیکیجنگ اور مارکیٹنگ کے ذریعے سبزیوں، پھلوں اور گری دار میوے کی کاشتکاری کو منافع بخش بنانے پر زور دینا ہے۔ KVK Budgam Starts Skill Training
KVK Budgam Starts Skill Training ہنرمندی کے ذریعے روزگار پیدا کرنے کے موضوع پر تربیتی پروگرام - خود روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر کی اہمیت پر زور
وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں کے وی کے بڈگام نے دیہی نوجوانوں کے لیے پروسیسنگ، پیکجنگ پر ہنر مندی کی تربیت کا آغاز کیا گیا۔ KVK Budgam Starts Skill Training
تربیتی پروگرام میں نوجوانوں کو صحت مند غذا کے ذریعے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے بارے میں بتایا گیا۔ مزید سبزیوں کی پروسیسنگ کے ذریعے، جن میں کم تیل استعمال کرکے اچار بنانے، چاکلیٹ کوٹیڈ اخروٹ، اخروٹ برٹل، سبزیوں کی کم سے کم پروسیسنگ سمیت دیگر کے بارے میں تربیت فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینئر سائنسدان اور سربراہ ڈاکٹر بلال اے لون نے نوجوانوں کو معاشی طور پر با اختیار بنانے کے لیے ہنر مندی کی تربیت کی ضرورت پر بات کی۔ ڈاکٹر بھینیش شکیل، (کورس کوآرڈینیٹر) نے ضلع بڈگام میں خوراک پر مبنی صنعتوں کی صورتحال پر لیکچر دیا۔ ڈاکٹر وسیم یوسف نے ضلع بڈگام میں نوجوانوں کے لیے ہنر مندی کے موضوع پر لیکچر دیا۔
مزید پڑھیں: