بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز کی وائس چانسلر اور بی جے پی لیڈر ڈاکٹر حنا بھٹ نے بڈگام میں ڈی ڈی سی و بی ڈی سی ممبران کے نمائندوں کے ساتھ خصوصی ملاقات کی۔ انٹریکٹیو سیشن کے دوران بھٹ نے بورڈ کے ذریعے نافذ کیے جانے والے روزگار بخش پروگرامز کے بارے میں بریف کیا۔ Hina bhat Interacts with PRI Members in Budgam
میٹنگ کے دوران انہوں نے پنچایتی راج اداروں کو دیہی معیشت کے لیے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے لائن ڈپارٹمنٹس اور بینکرز سے کہا کہ وہ روزگار بخش پروگرامز کو عام کرنے اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کریں۔ انہوں نے نے ایل ڈی ایم بڈگام اور کلسٹر ہیڈ جے کے بینک سے کہا کہ آر بی آئی کے رہنما خطوط کے مطابق بینک شاخوں کو سرکلر ہدایات جاری کی جانی چاہئیں کہ وہ PMEGP اور JKREGP کے تحت 10.00 لاکھ روپے تک کے پروجیکٹ کی لاگت سے متعلق معاملات میں ضمانتی تحفظ نہ لیں۔