مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والے 2 نوجوان کو کپواڑہ پولیس نے کل رات دیر گئے گرفتار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کپواڑہ پولیس نے آرمی کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ آپریشن کے دوران بڈگام ضلع سے تعلق رکھنے والے 2 نوجوانوں کو کل رات دیر گئے گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق اِن کی تحویل سے ناقابل اعتراض مواد کے علاوہ گولہ بارود برآمد کیا ہے۔