کشمیر کے عظیم صوفی بزرگ شیخ نور الدین ولی ؒکی مذہبی خدمات کو یاد کرتے ہوئے کشمیر یونیورسٹی کے زیر اہتمام وسطی ضلع بڈگام میں تین روزہ قومی سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمنار میں وادی کے مختلف شخصیات نے شیخ نور الدین ولی ؒ کی پُر رونق زندگی پر روشنی ڈالی۔
شیخ نور الدین ولی ؒ کی یاد میں سیمنار منعقد سیمنار کا انعقاد کشمیر یونیورسٹی میں قائم سنٹر فار شیخ العالم سٹیڈئز کی طرف سے کیا گیا۔
سیمنار میں مختلف یونیورسٹیوں سے آئے سکالرز، سکولی بچوں،مذہبی و سماجی کارکنان اور وائس چانسلر کشمیر یونیورسٹی نے بھی حصہ لیا۔ سیمنار میں 3 کتابوں کی رسم اجراء کی گئ اور وائس چانسلرس کی دستاربندی بھی کی گئی۔
شیخ نور الدین ولی ؒ کی یاد میں سیمنار منعقد اس موقع پر وائس چانسلر کشمیر یونیورسٹی (پروفیسر طلت احمد)نے کہا کہ اس سیمنار کو منعقد کرنے کا مقصد شیخ العالم کی روہانی تعلیمات اور سماجی خدمات کو اجاگر کرانا ہے۔
پروفسیر جی این کھاکی نے کہا کہ اس نویت کا سیمنار متعدد برس بعد منعقد ہوا ہے اور ہم چاہتے تھے کہ یہ سیمنار یہی ہو چونکہ یہ اسی سرزمین چراریشریف میں مدفون ہے۔اس سیمنار میں ہم نے جامعہ ہمدرد، جامعہ ملیہ اسلامیہ، اسلامک یونیورسٹی، سنٹرل یونیورسٹی اور مانو سے بھی ہم نے لوگوں کو مدعو کیا تھا۔