اردو

urdu

ETV Bharat / state

بڈگام: مشروم کی پیداوار کیلئے تربیتی کورس اختتام پذیر - ڈیپارٹمنٹ آف ایگریکلچر مشروم

بڈگام ضلع میں کرشی وگیان کیندرا کی جانب سے سات روز تک جاری رہنے والے مشروم پروڈکشن ٹیکنیکس تربیتی کورس کے اختتام پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

بڈگام: مشروم پروڈکشن ٹیکنیکس تربیتی کورس اختتام پذیر
بڈگام: مشروم پروڈکشن ٹیکنیکس تربیتی کورس اختتام پذیر

By

Published : Feb 6, 2021, 8:00 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں کرشی وگیان کیندرا کی جانب سے سات روزہ تربیتی کورس کے اختتام پر کورس میں شامل ہونے والے افراد کو توصیفی و اعزازی اسناد سے نوازا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ تربیتی پروگرام بڈگام کے مختلف دیہات میں رہنے والے دیہی نوجوانوں کے لئے منعقد کیا گیا تھا۔

کرشی وگیان کیندرا نے سات روز تک چلنے والے ’’مشروم پروڈکشن ٹیکنیکس‘‘ تربیتی کورس میں 28 افراد کو تربیت فراہم کی جس میں انہیں تھیوری کے علاوہ باضابطہ طور پر تجربہ بھی کرایا گیا تاکہ اس کورس سے ان کو مکمل فائدہ حاصل ہو سکے۔

مزید پڑھیں: خبر کا اثر: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کارروائی

اس پروگرام کو SAMETI (DOE) SKUAST-K اور MANAGE Hyderabad نے مشترکہ طور پر منعقد کیا تھا۔

بڈگام میں منعقد کیے گئے اس تربیتی پروگرام میں 28 افراد نے شرکت کی جو30 جنوری سے 05 فروری تک جاری رہا۔

پروگرام کو صرف دیہات میں رہنے والے نوجوانوں کے لئے خاص طور پر منعقد کیا گیا تھا۔ کورس کے دوران شرکت کرنے والے نوجوانوں کو ڈیپارٹمنٹ آف ایگریکلچر مشروم سینٹر، لال منڈی سرینگر کا دورہ بھی کرایا گیا۔

مزیر پڑھیں؛ بڈگام: پنچوں اور سرپنچوں کی مستعفی ہونے کی دھمکی

ہفتہ کو منعقدہ اختتامی تقریب میں پروفیسر طارق احمد شاہ (ڈیوژن آف پلانٹ پیتھلاجی سکاسٹ شالیمار)، ڈسٹرکٹ ایگریکلچر آفیسر بڈگام سید گل اعجاز اور سینئر سائنسدانوں نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details