اردو

urdu

ETV Bharat / state

Khumani chowk residents protest خمینی چوک بمنہ کے لوگوں کا سڑک پر میگڈم بچھانے کے مطالبہ کو لیکر احتجاج - بڈگام میں سڑکوں کا میکڈیمائزیشن

سرینگر میونسپل کارپویشن کے میئر جنید عظیم متو نے ٹویٹ کرکے کہا کہ بمنہ – خمینی چوک تک سڑک کا کام دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ بدقسمتی سے وقفہ سائٹ پر تکنیکی مسائل کی وجہ سے ہوا، جس سے ہم حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں'۔

khumani-chowk-residents-protest-against-smc-srinagar-demands-macadamation
خمینی چوک بمنہ کے لوگوں کا سڑک پر میگڈم بچھانے کے مطالبہ کو لیکر احتجاج

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 22, 2023, 4:08 PM IST

Updated : Aug 22, 2023, 4:28 PM IST

خمینی چوک بمنہ کے لوگوں کا سڑک پر میگڈم بچھانے کے مطالبہ کو لیکر احتجاج

بڈگام: سرینگر کے مضافاتی علاقہ بمنہ کے خمینی چوک علاقے کے لوگوں نے منگل کے روز سڑک پر میگڈم بچھانے کا کام شروع نہ ہونے پر احتجاج درج کیا۔ احتجاجیوں میں نوجوانوں اسکولی بچوں نے اپنے مطالبے کو لیکر جم کر نعرہ بازی کی۔ اس موقع پر احتجاجیوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے کچھ برسوں سے اس روڈ کی حالت خستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سڑکوں پر نہیں آنا چاہتے ہیں لیکن سڑک کی حالت ہی ایسی کہ ہم ایسا کرنے کے لئے مجبور ہیں'۔


ان کا کہنا تھا کہ ہمارا یہی مطالبہ ہے کہ اس سڑک کو ٹھیک کیا جائے تاکہ لوگ اور گاڑیاں اس پر چل سکیں۔احتجاجیوں نے بتایا کہ سڑک اتنی خراب ہے کہ اسکولی بچوں کی وردی سکول جانے کے دوران ہی خراب ہوجاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 'ہر جگہ روڈ ٹھیک کیے گئے لیکن اس روڈ پر میگڈم نہیں بچھایا جا رہا ہے'۔

دریں اثنا سری نگر میونسپل کارپویشن (ایس ایم سی) میئر جنید عظیم متو نے ٹویٹ کرکے کہا کہ 'بمنہ – خمینی چوک تک سڑک کا کام دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ بدقسمتی سے وقفہ سائٹ پر تکنیکی مسائل کی وجہ سے ہوا، جس سے ہم حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں'۔ انہوں نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ ' میں نے بڈگام ضلعی انتظامیہ سے بھی درخواست کی ہے کہ اس مخصوص راستے پر بھاری ٹریفک اور ٹرکوں کو جانے کی اجازت نہ دی جائے'۔

مزید پڑھیں:Dilapidated Roads in Bemina بمنہ میں خستہ حال سڑکوں کی مرمت و ڈرینیج سسٹم کو درست کرنے کا مطالبہ

بتادیں کہ ایک سال قبل اس سڑک پر ڈرینیج پروجیکٹوں کا کام تکمیل ہوا تھا۔ ڈرنیج سسٹیم بنانے سے سڑک کی حالت خستہ ہوئی تھی۔ اگرچہ حکام نے اس روڈ کی میکڈیمائزیشن کے لیے ٹینڈرز پہلے ہی جاری کیے تھے اور اس کام کو متعلقہ ٹھیکیدار/ایجنسی کو الاٹ کر بھی دیا گیا تھا، تاہم بدقسمتی سے اس روڈ کی میکڈیمائزیشن نہیں ہوئی۔

Last Updated : Aug 22, 2023, 4:28 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details