بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے سے تعلق رکھنے والا نوجوان جاوید احمد سنہ 2020 سے سعودی عرب کی دمام جیل میں قید ہے۔ Family of Budgam Youth’s Appeal نوجوان کے اہل خانہ نے حکام خصوصاً سعودی عرب میں بھارتی سفارتخانہ کے آفیشلز سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے دمام جیل میں قید جاوید احمد کی رہائی کے لیے اقدامات کرنے کی مطالبہ کیا ہے۔
میڈیا نمائندوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے جاوید احمد کے اہل خانہ نے بتایا کہ '18 مارچ 2020 کو جاوید احمد کو سعودی عرب پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ Budgam Youth jailed in Saudi اہلخانہ نے کہا کہ 'سوشل میڈیا ویب سائٹ کے ذریعے کچھ شیئر کرنے کے الزام میں جاوید کو گرفتار کیا گیا۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں مقدمہ شروع کیا گیا ہے تاہم وہاں جاوید کی مدد کرنے والا یا اس کا مقدمہ لڑنے والا کوئی نہیں۔