بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے تحصیل آفس کے ایک ملازم پر حملہ کیا۔ حملے میں راہل بٹ نام کا ملازم شدید زخمی ہوگیا، جنہیں علاج کے لیے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تازہ تفصیلات کے مطابق مذکورہ ملازم نے دوران علاج دم توڑ دیا۔ اس سے قبل ڈاکٹروں نے ملازم کو مزید علاج و معالجہ کے لیے سرینگر ایس ایچ ایم ایس ہسپتال منتقل کیا حالانکہ کی وہ زخموں سے جانبر نہ ہو سکا۔
اس درمیان پنڈتوں نے ان کی ہلاکت کے خلاف کشمیر کے متعدد علاقوں میں احتجاج کیا۔ شیخ پورہ بڈگام میں ٹرزنٹ کمپ میں رہ رہے کشمیری پنڈتوں نے سرینگر - بڈگام سڑک پر احتجاج کر کے حملے کی پرُزور الفاظ میں مذمت کی۔ وہیں جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے بھی اس حملے کی مذمت کی اور قصواروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
کشمیری پنڈتوں نے شام دیر تک شیخ پورہ ٹرنزٹ کمپ میں احتجاجی دھرنا دیا اور جموں و کشمیر انتظامیہ کے افسران سے ملاقات کرنے کی ضد پر اڑے رہے اور افسران سے فون پر رابطے کے بعد ہی لاش کو جموں منتقل کرنے کی اجازت دی۔