اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیری فوٹو جرنلسٹ امریکی ایوارڈ سے سرفراز

اوور سیز پریس کلب نے کشمیری فوٹو جرنلسٹ احمر خان اور ان کی ٹیم کے کام کو بین الاقوامی امور کی بہترین ٹی وی، ویڈیو یا دستاویزی ترجمانی قرار دیا ہے۔

Kashmiri photo journalist
کشمیری فوٹو صحافی

By

Published : Apr 7, 2021, 10:58 PM IST

کشمیری فوٹو جرنلسٹ احمر خان کو اپنی چار رکنی ٹیم کے ساتھ اوور سیز پریس کلب آف امریکہ نے 'دی ایڈوارڈ آر مُرو' ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ احمر خان اور ان کی ٹیم کو 'انڈیا برننگ' ڈاکیومنٹری فلم کے لئے یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔ اوور سیز پریس کلب نے اس حوالے سے ٹویٹ کر کے جانکاری دی ہے۔

کشمیری فوٹو صحافی

ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ او پی سی بین الاقوامی رپورٹنگ میں بہترین کام کو پہچاننے کے لئے رواں سال کے ایوارڈ کے فاتحین کا اعلان کرتے ہوئے خوش ہیں۔ اوور سیز پریس کلب آف امریکہ کے مطابق انگد سنگھ، اسوبیل یونگ، جیکی جیسکو اور احمر خان کو پر وقار ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

اوور سیز پریس کلب کے صدر پاولا ڈائر نے کہا کہ '2020 کے ایوارڈ یافتہ افراد نے جنگ اور بیماری، امتیازی سلوک اور استحصال اور کاروباری دھوکہ دہی اور نظر انداز کیے جانے کے بارے میں پوری طرح اور واضح انداز میں پیشکش کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'ان افراد نے افغانستان سے بھارت، میکسیکو سے برازیل اور روس سے چین تک کی کہانیوں کے ساتھ دنیا بھر کا احاطہ کیا ہے۔ ان کے کام کی گہرائی و گیرائی کا اندازہ کرنے کے بعد بلاتامل یہ کہا جا سکتا ہے کہ ان کا کام قابل تعریف ہے'۔

اوور سیز پریس کلب نے ان کے کام کو بین الاقوامی امور کی بہترین ٹی وی، ویڈیو یا دستاویزی ترجمانی قرار دیا ہے۔ آپ کو بتادیں اس سے پہلے بھی اس ٹیم کے شو 'وائس' کو ایمی ایوارڈ کے لئے بھی نامزد کیا گیا ہے۔

کشمیری صحافی احمر خان نے ایوارڈ ملنے کے بعد ٹویٹ کے ذریعے اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے احمر نے اس سے پہلے بھی اپنے بہترین کام کے لئے کئی اعزاز حاصل کئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details