بڈگام:ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی جانب سے راہل بٹ نام کے ایک کشمیری پنڈت کے قتل کے خلاف شیخ پورہ، بڈگام میں کشمیری پنڈتوں نے احتجاج کیا۔ سرینگر - بڈگام سڑک پر احتجاج کرتے ہوئے احتجاج کر رہے مرد و زن نے راہل بٹ پر حملے کی شدید مذمت کی۔ احتجاجیوں نے انتظامیہ کے خلاف بھی نعرے بازی کی۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سمیع اللہ ماگرے سے کشمیری پنڈتوں نے انتظامیہ اور مرکزی حکومت کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا۔ Protest Against Kashmiri Pandit’s Killing
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے پنڈتوں سے جو وعدے کیے ہیں، وہ ابھی تک پورے نہیں کیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کیمپوں میں سخت سکیورٹی میں محفوظ تو ہیں مگر باہر نہیں ہیں۔