اردو

urdu

ETV Bharat / state

Pandits on Maha Shivratri پنڈت کالونی شیخ پورہ میں شیو راتری کے دن سناٹا - کشمیری پنڈتوں کی ٹارگٹ کلنگ

مہا شیوراتری کا تہوار جموں و کشمیر میں بڑے ہی دھوم دھام سے منایا جاتا ہے لیکن اس برس بڈگام کے پنڈت کالونی شیخ پورہ میں سناٹا چھایا رہا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Feb 20, 2023, 12:50 PM IST

پنڈت کالونی شیخ پورہ میں شیوراتری کے دن سناٹا

بڈگام: جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے پنڈت کالونی شیخ پورہ میں ہر برس شیوراتری کا تہوار کشمیری پنڈت بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ مناتے ہیں ان کے اس تہوار میں مسلمان بھی ان کے ساتھ شامل ہوتے ہیں وہیں گزشتہ برس کشمیری پنڈتوں کی ٹارگٹ کلنگ کی وجہ سے پنڈت جموں منتقل ہوگئے ہیں جس کی وجہ اس برس شیو راتری کے تہوار پر پنڈت کالونی میں کچھ ہی پنڈت تہوار مناتے نظر آئے جو کافی اداس تھے۔ یاد رہے کہ اس وقت پنڈت کالونی میں کافی کم تعداد میں ہی پنڈت موجود ہیں ان میں بھی کسی کے ساتھ فیملی ہیں تو کسی کی فیملی جموں میں ہیں اور وہ اکیلے تہوار منانے پر مجبور ہیں۔ شیوراتری کے دن نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے پنڈت کالونی شیخ پورہ میں مقیم کشمیری پنڈتوں سے بات چیت کی۔ اس دوران انہوں نے اپنی کہانی بیان کی۔ ان لوگوں کا کہنا تھا یہاں کشمیری پنڈتوں بہت ہی کم ہے لیکن اب اس طرح سے ہمیں رہنے کی عادت ہوگئی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ بچپن میں یہ لوگ اپنے ہمسایہ خاص کر اپنے مسلم بھائیوں کے ساتھ یہ تہوار مناتے تھے جس کی کمی انہیں ہر وقت رہتی ہے۔

واضح رہے کہ مہاشیوراتری کے دن مسلم افراد ان پنڈتوں کے گھر جاکر انہیں مبارکباد پیش کرتے تھے لیکن آج یہاں بہت ہی کم لوگ بچے ہیں۔ ان لوگوں نے اپنے ماضی کی یادیں ای ٹی وی بھارت کے ساتھ شیئر کیں۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح سے ایک ماہ قبل ہی تہوار کی تیاریاں شروع کردی جاتی تھی اور کس طرح سے وہ تہواروں کے موقع پر بچپن میں اپنے دوستوں کے ساتھ خوشیاں بانٹتے تھے۔ بتادیں کہ گزشتہ برس کشمیر پنڈت راہل بٹ کی ہلاکت کے بعد یہاں پر مقیم پنڈتوں نے احتجاج شروع کیا اور یہ احتجاج آج تک جاری ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ ان کے لئے ایک ہی مرتبہ کوئی ٹھوس اقدام اٹھایا جائے۔ حالانکہ ان کے مطابق انتظامیہ نے ان کے کچھ مطالبات پورے کئے ہیں لیکن جو ان کا اہم مطالبہ ہے کہ، انہیں جموں منتقل کیا جائے اور جب یہاں حالات پوری طرح سے ٹھیک ہوں پھر انہیں دوبارہ واپس لایا جائے، ابھی تک پورا نہیں ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :Maha Shivratri Celebrated In Budgam کشمیری پنڈت نے بڈگام میں مہا شیو راتری کا تہوار منایا

ABOUT THE AUTHOR

...view details