بڈگام: جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے زیادہ تر کشمیری پنڈت اس سال مہاشیو راتری کا تہوار جموں میں منارہے ہیں کیونکہ بڈگام میں شیخ پورہ پنڈت کالونی میں رہنے والے کشمیری پنڈتوں کی اکثریت کشمیری پنڈتوں کی حالیہ ٹارگٹ کلنگ کی وجہ سے جموں منتقل ہو گئی تھی۔ پی ایم پیکج کے تحت کام کرنے والے کشمیری پنڈت سنیل بھٹ نے یہ تہوار شیخ پورہ پنڈت کالونی بڈگام میں منایا۔ سنیل بھٹ نے کہا کہ کس طرح ماضی میں وادی بھر میں یہ شاندار تہوار پنڈتوں کے گھروں میں منایا جاتا تھا اور مسلمان بھی ان تہواروں میں شرکت کرتے تھے اور پنڈت بھی مسلمانوں کے تہوار شریک ہوتے تھے۔
Maha Shivratri Celebrated In Budgam کشمیری پنڈت نے بڈگام میں مہا شیو راتری کا تہوار منایا
مہا شیو راتری کا تہوار جموں و کشمیر میں مذہبی جوش و خروش ساتھ منایا گیا۔ اس موقعے پر بڈگام میں ایک کشمیری پنڈت نے شیخ پورہ پنڈت کالونی میں یہ تہوار منایا۔ Maha Shivratri
سنیل نے کہا کہ میں بہت پر امید ہوں اور خدا سے دعا گو ہوں کہ جل از جلد کشمیر میں حالات معمول پر آجائیں اور ہم تہوار اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ مل کر منائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تہوار پنڈتوں کے درمیان ایک اہم مقام رکھتا ہے، جو پاروتی کے ساتھ بھگوان شیو کی شادی کے موقع پر روایتی کشمیری کھانے، خاص طور پر مچھلی پکا کر اسے مناتے ہیں۔ یہ تہوار جموں و کشمیر بھر میں بڑے جوش کے ساتھ منایا جاتا ہے اور کشمیری پنڈتوں کے لیے اس کی ایک خاص اہمیت ہے۔ اس تہوار پر کشمیری پنڈت ہندو دیوتاؤں کے احترام کے طور پر اخروٹ تقسیم کرتے ہیں۔ مندروں کو مختلف رنگوں اور پھولوں سے سجایا جاتا ہے۔ کشمیری پنڈتوں نے ایک برتن پانی سے بھرا اور اسے پھولوں سے سجایا۔ سنیل نے کہا کہ امید ہے کہ کشمیر کے حالات بہتر ہوں گے اور ہم سب مل کر رہیں گے اور تہوار ایک ساتھ منائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : Campaign on Digital Services بڈگام میں ڈیجیٹل خدمات کے متعلق آگاہی مہم شروع