بڈگام:ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی جانب سے راہل بٹ نام کے ایک کشمیری پنڈت کے قتل کے خلاف شیخ پورہ، بڈگام میں کشمیری پنڈتوں نے احتجاج کیا۔ سرینگر - بڈگام سڑک پر احتجاج کرتے ہوئے احتجاج کر رہے مرد و زن نے راہل بٹ پر حملے کی شدید مذمت کی۔ احتجاجیوں نے انتظامیہ کے خلاف بھی نعرے بازی کی۔ Protest Against Kashmiri Pandit’s Killing
واضح رہے کہ ضلع بڈگام کی تحصیل آفس میں کام کر رہے ایک کشمیری پنڈت، راہل بٹ، پر جمعرات کی دوپہر مشتبہ عسکریت پسندوں نے حملہ کیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی کشمیری پنڈت کو فوری طور نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال ریفر کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر فوت ہو گئے۔ Kashmiri Pandits Protest Against Rahul Bhat’s Killing