جموں: کشمیری پنڈت ملازمین کی جانب سے اپنی مانگوں کو لے کر جموں میں احتجاج مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ کشمیر ی پنڈت ملازمین جموں منتقلی کے حوالے سے پچھلے 82 دنوں سے مسلسل احتجاج پر بیٹھے ہوئے ہیں۔
Pandit Protest in Jammu: کشمیر پنڈت ملازمین کا احتجاج 82 ویں روز بھی جاری
کشمیری پنڈت ملازمین کا جموں میں احتجاج مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ پنڈت ملازمیں مسلسل 82 روز احتجاج پر بھیٹے ہوئے ہیں۔Pandit Protest Employees in Jammu
ملازمین کا کہنا ہے کہ کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ کے بعد کشمیری پنڈت ملازمین نے جموں ٹرانسفر کرنے کی مانگ کی اور اُس وقت ایل جی انتظامیہ نے اس پر عملدرآمد کرنے کا یقین دلایا تاہم تین ماہ ہونے کو ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے اس دیریانہ مانگ کو پورا نہیں کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ چونکہ کشمیر میں ابھی حالات پوری طرح سے معمول پر نہیں آئے لہذا وہ جموں میں کام کرنا چاہتے ہیں ۔احتجاجیوں نے مزید کہا کہ جب تک سرکار کی جانب سے اُن کی مانگوں کو پورا نہیں کیا جاتا وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: