وادی کشمیر میں برفباری کے باعث عام زندگی مفلوج ہونے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بنیادی سہولت کا فقدان رہتا ہے۔ اس کے علاوہ کھیل کود کی سرگرمیاں بھی تھم سی جاتی ہیں۔ یہ برف بچوں کے لیے قید خانہ بھی بن جاتا ہے، لیکن بچوں کی آزادی کو کہاں کوئی روک پایا ہے۔
سخت سردی کے باوجود یہ بچے تفریح کے لیے کوئی نہ کوئی راستہ نکال ہی لیتے ہیں۔ کہیں برف کو اپنے میدان بنا کر کرکٹ کھیلتے نظر آتے ہیں تو کہیں پلاسٹک کی تھیلیاں استعمال کر کے برف سے بھرے ڈھلانوں پر اسکیٹنگ کا مزہ لیتے ہیں۔