اردو

urdu

ETV Bharat / state

Budgam Police Felicitated Meritorious Students: بڈگام پولیس نے ہونہار طلبہ کی عزت افزائی کی

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے ضلع کے ان ہونہار طلبہ کی عزت افزائی کی Budgam Police Felicitated Meritorious Studentsجنہوں نے دسویں جماعت میں امتیازی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

a
a

By

Published : Feb 18, 2022, 8:40 PM IST

بڈگام پولیس نے ضلع کے اُن ہونہار طلبہ کی عزت افزائی کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا Budgam Police Felicitated Meritorious Studentsجنہوں نے دسویں جماعت میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

بڈگام پولیس Budgam Policeکی جانب سے منعقدہ تقریب میں ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے اُن ہونہار، پوزیشن ہولڈرز کو مدعو کیا گیا جنہوں نے حال ہی میں اعلان کردہ دسویں جماعت کے نتائج میں امتیازی نمبرات حاصل کیے۔

تقریب میں مندرجہ ذیل طلبہ کو اعزازی و توصیفی اسناد سے نوازا گیا:

ادینہ مقبول (پی ایم ایس واڈون) 100 فیصد نمبرات

نوشین فیاض (جی ایچ ایس ایس کنیر) 99.80 فیصد نمبرات

اِرتضیٰ بن طارق (پی ایم ایس واڈون) 99.60 فیصد نمبرات

ہلال احمد لون (جی ایچ ایس دریگام) 99.60 فیصد نمبرات

رفاقت شفیع حجام (پی ایم ایس واڈون)99.60 فیصد نمبرات

زینب شبیر (جی ایچ ایس ایس ماگام)99.40 فیصد نمبرات

محفوظ علی میر (آئی پی ایس واہ پورہ) 98 فیصد نمبرات

عزت افزائی کے طور پر طلباء کو مومنٹوز اور اعزازی اسناد سے نوازا گیا۔ ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم نے ہونہار طلباء کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہیں شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ ان کی یہ کامیابی دوسرے طلباء کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کی ترغیب دے گی۔

مزید پڑھیں:Students of Dilapidated Govt School Shines: خستہ حال گورنمنٹ اسکول کی طالبات کی نمایاں کارکردگی

انہوں نے اس کامیابی پر اساتذہ، سرپرستوں اور والدین کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details