بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے جمعرات کی شام کو ضلع کے آریزال، چکمرگ علاقے میں گھوم رہے ایک تیندوے کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کر لی۔ محکمہ وائلڈ لائف کے ایک اہلکار نے فون پر تیندورے کو پکڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں تیندوے کی موجودگی کی خبر موصول ہوتے ہی محکمہ وائلڈ لائف نے آریزال علاقے میں ایک ٹیم روانہ کی۔
اہلکار نے بتایا کہ تیندوے کو آریزال کے رہائشی علاقے میں گھومتے دیکھ مقامی باشندوں نے فوری طور محکمہ کو مطلع کیا۔ انہوں نے کہا کہ رہائشی علاقے میں تیندوے کی موجودگی کے سبب مقامی باشندے خاص کر بچے کافی خوفزدہ تھے۔ لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہو ہو گیا تھا تاہم تیندوے کی خبر موصول ہوتے ہی محکمہ وائلڈ لائف نے آریزال، ایس او پیز کے مطابق، ایک ٹیم روانہ کی۔