اردو

urdu

ETV Bharat / state

Budgam Police Organised Thana Diwas بڈگام پولیس نے کیا تھانہ دیوس کا اہتمام - پولیس چوکی پکھر پورہ

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت آریگام کمیونٹی ہال خان صاحب، پولیس اسٹیشن بیروہ، پولیس اسٹیشن چاڈورہ، پولیس اسٹیشن کھاگ، پولیس چوکی پکھر پورہ اور پولیس چوکی سوئی بُگ میں ’تھانہ دیوس‘ کا انعقاد کیا۔

بڈگام پولیس نے کیا تھانہ دیوس کا اہتمام
بڈگام پولیس نے کیا تھانہ دیوس کا اہتمام

By

Published : May 26, 2023, 11:51 AM IST

بڈگام (جموں و کشمیر):بڈگام ضلع میں جموں و کشمیر پولیس نے مختلف پولیس اسٹیشنز، پولیس پوسٹس میں تھانہ دیوس کا اہتمام کیا۔ اریگام، خانصاحب علاقے میں منعقدہ ’تھانہ دیوس‘ تقریب کی صدارت ڈپٹی ایس پی (پی) مبشر نیاز نے کی، اس تقریب میں آریگام علاقے کے معززین، سرپنچوں اور نمبرداروں نے شرکت کی۔ پولیس اسٹیشن بیروہ ایس ایچ او انسپکٹر مدثر نصیر، پولیس اسٹیشن چاڈورہ میں ایس ایچ او انسپکٹر فردوس احمد۔ کھاگ پولیس اسٹیشن میں ایس ایچ او انسپکٹر بہار احمد۔ پولیس چوکی پکھر پورہ میں چوکی آفیسر ایس آئی ارشاد احمد اور پولیس پوسٹ سویہ بُگ میں چوکی آفیسر ایس آئی گوہر احمد کی زیر صدارت تھانہ دیوس کی تقاریب منعقد ہوئیں۔

ان تقاریب کے دوران عوامی دلچسپی کے امور بشمول منشیات کی بدعت، بڑھتی ہوئی سماجی برائیوں اور دیگر عوامی خدمات کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تقاریب کے دوران چیئرنگ افسران نے عوامی وفود کی جانب سے اجاگر کیے گئے امور، شکایات کو تحمل سے سنا اور شرکاء کو یقین دلایا کہ پولیس سے متعلق سبھی شکایات کو قانون کے مطابق نمٹایا جائے گا اور دیگر مسائل کو طے شدہ طریقہ کار کے تحت متعلقہ محکموں کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔

تھانہ دیوس تقاریب کے دوران منشیات کے بڑھتے استعمال اور سماجی جرائم کے خاتمے کے لیے بڈگام پولیس کی جانب سے عوام سے تعاون طلب کیا گیا اور یہ بھی کہا گیا کہ ’’یہ واقعات پولیس اور عام عوام کے درمیان خلا کو پر کرنے اور پولیس فورس کو ذمہ دار، شفاف، جوابدہ اور عوامی مطالبات کے تئیں حساس بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔‘‘ شرکاء سے درخواست کی گئی کہ وہ معاشرے سے منشیات اور دیگر جرائم کے خاتمے کے لیے آگے آئیں اور اپنا تعاون پیش کریں۔ تھانہ دیوس تقاریب میں پولیس افسران، پی آر آئی ممبران، سیول سوسائٹی و اوقاف ممبران کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:Budgam Thana Diwas بڈگام کے مختلف پولیس اسٹیشنز، پوسٹس میں تھانہ دیوس منعقد

ABOUT THE AUTHOR

...view details