بڈگام:نیشنل کانفرنس کے سینیئر رہنما اور سابق ایم ایل اے بیروا ڈاکٹر محمد شفیع نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی ایک غیر جمہوری اور غیر آئینی قدم تھا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے اس دوران نیشنل کانفرنس کے سینیئر لیڈران سمیت ممبر پالیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو نظر بند رکھا اور کئی مہینوں کے بعد انہیں رہاکر دیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت ایک جمہوری ملک ہے اور جمہوری ملک میں جموں و کشمیر ایک ایسا علاقہ یے جہاں 4 برسوں سے اسمبلی انتخابات نہیں ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے سپریم کورٹ میں دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کے لیے رجوع کیا ہے جس پر اس معاملے میں اب سپریم کورٹ ہی فیصلہ دے سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہم جانتے ہے کہ کورٹ میں دفعہ 370 کی منسوخی کی عرضیوں کی سماعت کے لیے کوئی تاریخ نہیں دی گئی، لیکن جب بھی کیس کی شنوائی ہوگی این سی اس کے لیے مکمل طور آئینی جنگ لڑنے کے لیے تیار ہے۔