جموں و کشمیر کے بڈگام میں بہت جلد نئے ضلع ہسپتال کی تعمیر کا کام عمل میں لایا جائے گا اور ساتھ ہی ہمہامہ بڈگام روڈ کو پھر سے ٹھیک کرنے کا کام کیا جائے گا۔ ان باتوں کا اظہار چیف سکریٹری جموں کشمیر ارون کمار مہتا نے کیا۔ چیف سکریٹری آج بڈگام کے دورے پر تھے اور اس دوران انہوں نے ضلع میں تعمیر و ترقی کے کاموں کا جائزہ لیا۔JK Chief seceratary visits Budgam
JK Chief seceratary visits Budgam چیف سکریٹری ارون کمار نے بڈگام کا دورہ کیا
چیف سکریٹری جموں کشمیر ارون کمار مہتا نے بڈگام کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی بڈگام میں نئے ضلع ہسپتال کی تعمیر کا کام عمل میں لایا جائے گا۔JK Chief seceratary visits Budgam
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بڈگام کی تعمیر و ترقی میں چار چاند لگائے جائیں گے اور انتظامیہ بھی اس پر پر عزم ہے۔دورے کے دوران انہوں نے پی آر آئی سے وابستہ ممبران جس میں بی ڈی سی، ڈی ڈی سی اور میونسپلٹیز کے سربراہوں سے میٹنگ کی اور ان کے مطالبات سنے۔ وہیں سرکاری اسکیموں کے تحت کئی نوجوانوں میں مختلف میشنری اور دیگر یونٹس تقسیم کئے۔ ان کے دورے کے دوران اعلی افسران بھی موجود رہے۔
یہ بھی پڑھیں: Principal Secretary Visits lasipora : پرنسپل سیکریٹری نے کیا صنعتی مرکز لاسی پورہ کا دورہ