عوامی دربار میں لوگوں نے ڈی سی اپنے مسائل بیان کیے۔ کوکر باغ اور اس کے آس پاس علاقوں کے لوگوں نے بھی اس عوامی دربار میں شرکت کر حکام بالا سے علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی سہولت کے علاوہ بجلی، سڑک اور کھیلنے کے لیے گراؤنڈ کے ساتھ ساتھ علاقے کے اسکولوں کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔
اس دوران ایس ٹی کمیونٹی کے وفد نے ڈی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں ماہانہ بجلی فیس میں کچھ رعایت دی جائے۔
لوگوں کی پریشانیوں اور ان کے مطالبات سننے کے بعد ڈی سی نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ ان مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے۔