ضلع بڈگام کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر تجمل حسین خان نے کہا کہ ضلع بڈگام میں منتقل ہونے سے قبل ضلع میں کوؤڈ-19 کے معاملات کافی زیادہ درست نہیں تھے، یہاں پر ریپڈ ٹیسٹ نہیں کی جارہی تھی جس کی وجہ سے ہر طرف کورونا وائرس وبا سے عوام مشکلات سے دوچار تھے، اور جب ہم نے چارج سنبھالا تو سب سے پہلے پورے ضلع میں ریپڈ ٹیسٹ سیمپلنگ کرائی گئی جس سے عوام کو راحت پہنچی۔
انھوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے میڈیکل و پیرا میڈیکل عملہ نے بے حد خوش اصلوبی کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دئے، ہمارے کووڈ وارئیرز نے ہر محاذ پر محنت اور لگن سے کام کیا، بڈگام ضلع میں اب ایک پی ایچ سی چھانہ پورہ کو اسپیشل کوؤڈ-19 اسپتال کے طور پر مخصوص رکھا گیا ہے، اس اسپتال میں حاملہ خواتین کی جراہی کی جاتی ہے اور ساتھ ہی کووڈ متاثرہ مریضوں کو بھی رکھا جاتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس اسپتال کو ہم نے 08 اگست سے آغاز کیا ہے اور کورونا وائرس وبا کی وجہ سے یہ ایسے ہی کام کرے گا، اس اسپتال میں ہمارے پڑوسی اضلاع خصوصاً پلوامہ سے بھی مریض علاج و معالجہ کے لیے آتے ہیں، اب چونکہ گورنمنٹ کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہے کہ اسپتالوں میں پھر سے او پی ڈی کا آغاز کیا جائے، تو ہم بھی اس پر عمل کرتے ہوئے پورے ضلع کے اسپتالوں میں پہلے کی طرح کام کاج شروع کیا ہے۔