بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ماگام علاقے میں غیرقانونی طور مٹی نکالنے کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے حکام نے جمعرات کو اس معاملے میں تحقیقات کا حکم دیا۔ Illegal Soil Extraction in Budgam سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بلدیاتی اداروں نے تحصیل ماگام کے سہہ پورہ علاقے میں غیر قانونی طور مٹی نکالنے کی شکایت موصول ہونے کے بعد اس معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ سہہ پورہ علاقے میں کافی عرصے سے مٹی کی غیر قانونی طور اور کھلم کھلا کھدائی اور لوٹ مار جاری ہے۔ Inquiry ordered in to Illegal Soil Extraction in Budgam انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کی جانب سے غیر قانونی طور مٹی کی کھدائی اور کھلے عام لوٹ مار میں آفیشلز کی بھی ساز باز ہے ’’معدنیات کی لوٹ آفیشلز کے آشیرواد کے بغیر ممکن نہیں ہے۔‘‘