بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے ایک اہم کاروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپئے مالیت کی غیر قانونی لکڑی ضبط کی۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن بڈگام کو ایک مصدقہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ ایک شخص جس کی شناخت ریاض احمد ایتو ولد عبدالکریم ایتو ساکن آٹی پورہ شولی پورہ ہیں ، نے اپنے گھر پر غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی لکڑی چھپا رکھی ہے۔
بڈگام میں غیر قانونی لکڑی ضبط: پولیس - کشمیر کے جنگلات
Illicit timber seized بڈگام پولیس نے آٹی پورہ شولی پورہ علاقہ میں ایک رہائشہ مکان سے لاکھوں روپے مالیت کی غیر قانونی لکڑی ضبط کی ہے۔ پولیس نے اس حوالے سے کیس درج کرکت تحقیقات شروع کی ہے۔
بڈگام میں غیر قانونی لکڑی ضبط: پولیس
Published : Jan 14, 2024, 10:57 PM IST
مزید پڑھیں:
- بڈگام میں 25مکعب فٹ عمارتی لکڑی ضبط، اسمگلر گرفتار
- کشمیر میں جنگلات کی بہتات کے باوجود لکڑی درآمد کیوں کی جاتی ہے؟
ایک اعداد و شمار کے مطابق وادی کشمیر میں تعمیراتی لکڑی کی مانگ کو پورا کرنے کے لئے سالانہ 80 لاکھ مکعب فٹ لکڑی درآمد کی جاتی ہے۔اس دوران جنگل اسمگلر جنگل سے غیر قانونی طور سے لکڑی کاٹ لیتے ہیں اور اسے بلیک مارکیٹ میں بھاری قیمتوں میں فروخت کرتے ہے۔ بتادیں کہ وادی میں تقریباً 8 ہزار مربع کلو میٹر جبکہ جموں صوبہ 12 ہزار مربع کلو میٹر پر جنگلاتی اراضی پر مشتمل ہے۔