اردو

urdu

ETV Bharat / state

Illegal Mining in Budgam بڈگام میں غیرقانونی کانکنی کے الزام میں دو افراد گرفتار، ٹپر و ٹریکٹر ضبط - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

بڈگام میں غیر قانونی کھدائی اور نقل و حمل زوروں پر ہے۔ اس سلسلہ میں بڈگام پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا اور ٹپر و ٹریکٹر ضبط کرلیا ہے۔ Budgam Illegal Mining and Transportation

Illegal Mining in Budgam
Illegal Mining in Budgam

By

Published : Sep 7, 2022, 12:45 PM IST

بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے مٹی اور معدنیات کی غیر قانونی کھدائی اور اس کی نقل و حمل میں ملوث 02 افراد کو گرفتار کیا اور ساتھ ہی ان کے قبضہ سے ایک ٹریکٹر اور ایک ٹپر ضبط کیا ہے۔ پولیس تھانہ خانصاحب کو مٹی اور معدنیات کی غیر قانونی کھدائی اور اس کی نقل و حمل کی اطلاع ملی۔ جس پر بڈگام پولیس نے کارروائی کی ہے۔ Illegal Mining and Transportation of Minerals in Budgam

بڈگام میں غیر قانونی کھدائی اور نقل و حمل پولیس نے دو افراد سمیت ٹپر و ٹریکٹر ضبط کیا

یہ بھی پڑھیں:

بتایا گیا ہے کہ پولیس نے اس پر کارروائی کرتے ہوئے پی ایس خانصاحب کی ایک پولیس پارٹی نے غیر قانونی طور پر نکالی گئی ریت/بجری سے لدے ٹپر اور ٹریکٹر کو ایک خاص مقام پر روکا اور موقع پر ہی سیز کر لیا۔ ضبط شدہ گاڑی کے رجسٹریشن نمبر JKOIAG 8761 اور JKI6 7624 ہیں۔ گرفتار ڈرائیوروں کی شناخت 1۔ جان محمد ٹھوکر S/O محمد یوسف ٹھوکر ساکن بگرو۔ 2. اشفاق احمد بندرو ولد غلام محمد بندرو ساکن بندر پورہ کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

اس ضمن میں ایک ایف آئی آر زیرِ نمبر 156/2022 اور 158/2022 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ خانصاحب میں درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details