بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس اسٹیشن کھاگ کو درنگ علاقے میں معدنیات کی غیر قانونی کان کنی اور اس کی نقل و حمل کے بارے میں ایک خفیہ اطلاع موصول ہوئی جس پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے پولیس اسٹیشن کھاگ کی ایک ٹیم نے مخصوص جگہ پر چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پر نکالی گئی باجری اور بولڈرز سے لدے 03 ٹریکٹر اور 01 ٹپر ضبط کر لئے جبکہ ان گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔Illegal Excavation in Budgam, vehicles Seized
Budgam Illegal Excavation: غیر قانونی کان کنی کے الزام میں چار ڈرائیور گرفتار - معدنیات کی غیر قانونی کان کنی
غیر قانونی کان کنی کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے بڈگام پولیس نے تین ٹریکٹر اور ایک ٹپر کو ضبط کرکے ان گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو بھی حراست میں لے لیا۔ Illegal Excavation in Budgam
ضبط کی گئی گاڑیوں میں JK01G 9507چیسز نمبر MBNBG53AGLCN0680, BMV3040000333, PO52421193MG,شامل ہیں۔ گرفتار کیے گئے ڈرائیوروں کی شناخت نذیر احمد نائک ولد محمد شعبان نائک ساکنپ کوکرباغ کھاگ، اعجاز احمد ڈار عبد الرحمان ڈار ساکنہ درنگ اور شاعر احمد میر ولد علی محمد میر ساکنہ کپوارہ اور مدثر احمد راتھر ولد عبدالحمید راتھر ساکن چیرہارہ کھاگ کے طور پر ظاہر کی گئی ہے۔ vehicles Seized 4 Drivers arrested in Budgam
اس ضمن میں ایک ایف آئی آر نمبر 51/2022 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن کھاگ میں درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔