اردو

urdu

ETV Bharat / state

Illegal Excavation in Budgam غیرقانونی کان کنی کے الزام میں دو ٹپر ڈرائیور گرفتار - کان کنی کے الزام میں دو ٹپر ڈرائیور گرفتار

بڈگام پولیس نے غیر قانونی کان کنی میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرکے غیرقانونی طور نکالی گئی مٹی سے لدے دو ٹپر بھی ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Budgam Illegal Excavation Two Tippers Seized

غیر قانونی کان کنی کے الزام میں دو ٹپر ڈرائیور گرفتار
غیر قانونی کان کنی کے الزام میں دو ٹپر ڈرائیور گرفتار

By

Published : Jun 15, 2023, 2:50 PM IST

بڈگام (جموں و کشمیر) :وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے غیرقانونی کان کنی اور اس کی نقل و حمل میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی انجام دیتے ہوئے ضلع کے ہمہامہ علاقے سے دو ٹپر گاڑیوں کو ضبط کیا ہے۔ بڈگام پولیس کے مطابق غیرقانونی طور پر نکالی گئی مٹی سے لدے ٹپر کو ضبط کرنے کے علاوہ دونوں گاڑیوںکے ڈرائیوروں کو بھی موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بڈگام پولیس کے مطابق پولیس چوکی ہمہامہ کی ایک پولیس پارٹی نے توحید آباد ہمہامہ میں گشت اور ناکہ چیکنگ کے دوران دو ٹپر گاڑیوں زیر رجسٹریشن نمبرات JK21-4641 اور JK19-1952 کو روک کر چیکنگ کی۔ پولیس بیان کے مطابق دونوں گاڑیاں غیر قانونی طور پر نکالی گئی مٹی سے لدی پائی گئیں جس کے بعد ٹپروں کو موقع پر ہی پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا اور ڈرائیوروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا جن کی شناخت پولیس نے مشتاق احمد خان ولد علی محمد خان ساکن شیخ پورہ بڈگام اور رئیس احمد میر ولد گلزار احمد میر ساکنہ اومپورہ، بڈگام کے طور پر ظاہر کی ہے۔ اس سلسلے میں بڈگام پولیس نے ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 155/2023 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن بڈگام میں درج کر لیا اور مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ بڈگام پولیس ضلع بھر میں مسلسل غیرقانونی طور پر کان کنی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن انجام دے رہی ہے اور شب و روز بڑی تعداد میں ڈَمپر، جی سی بی مشین، ٹپر گاڑیاں، ٹریکٹر وغیرہ کو ضبط کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ جو افراد اس غیرقانونی مائننگ مافیہ میں ملوث پائے جاتے ہیں انہیں گرفتار کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:Budgam Illegal Excavation: پولیس کریک ڈائون میں گیارہ ٹپر ضبط، ڈرائیور گرفتار

ABOUT THE AUTHOR

...view details