بڈگام:پولیس اسٹیشن چاڈورہ کی ایک ٹیم نے غیرقانونی کان کنی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ماگرے پورہ کراسنگ پر ناکہ چیکنگ کے دوران معدنیات، جنہیں غیر قانونی طور پر نکالا گیا تھا، سے لدے 6 ڈمپر گاڑیوں کو سیز کر دیا۔ بڈگام پولیس نے گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو بھی موقع پر گرفتار کر لیا۔
بڈگام پولیس نے حراست میں لیے گئے افراد کی شناخت عنایت اللہ خان ولد عبدالعزیز خان ساکنہ لدو، کھریو۔ عبد القیوم وانی ولد جلال الدین وانی ساکنہ بٹہ پورہ، لدو۔ عابد مشتاق لون ولد مشتاق احمد لون ساکنہ شار شالی، پانپور۔ عرفات اشرف کھانڈے ولد محمد اشرف کھانڈے ساکنہ میج، پامپور۔ اعجاز احمد گنائی ولد غلام محمد گنائی ساکنہ لدو، پانپور اور مشتاق احمد کمار ولد محمد اسماعیل کمار ساکنہ لدو، پامپور کے طور پر ظاہر کی ہے۔ جبکہ ضبط کی گئی گاڑیوں کے رجسٹریشن نمبرات یوں ہیں: JK13H/ 1531 JK13G / 0535، JK01AQ / 8222، JK01AP/5777، JK13E/ 2059، JK13F/5777 ۔