اردو

urdu

ETV Bharat / state

Budgam Illegal Excavation غیرقانونی طور پر کھدائی کے الزام میں چار افراد گرفتار

بڈگام پولیس نے جے سی بی سمیت 3 گاڑیوں کو ضبط کرکے معدنیات کی غیر قانونی کھدائی اور اس کی نقل و حمل کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کر لیا۔ Illegal Excavation in Budgam

غیر قانونی طور کھدائی کے الزام میں چار افراد گرفتار
غیر قانونی طور کھدائی کے الزام میں چار افراد گرفتار

By

Published : Nov 4, 2022, 6:38 PM IST

بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں جموں و کشمیر پولیس نے غیرقانونی طور کان کنی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چار افراد کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ بڈگام پولیس کا کہنا ہے کہ معدنیات کی کھدائی اور نقل و حمل کے لیے استعمال میں لائے جا رہی ایک جے سی بی مشین، دوٹپر گاڑیاں اور ایک ڈمپر کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔ Budgam Police action against Illegal Excavation

چاڈورہ پولیس نے گرفتار کیے گئے افراد کی شناخت جسپال سنگھ ولد وجے سنگھ ساکن ناگلڈیم ضلع روپ نگر پنجاب۔ شعیب یاسین زرگر ولد محمد یاسین زرگر ساکن گوہر پورہ۔ عبید احمد شالہ ولد محمد اشرف شالہ ساکن گوہر پورہ چاڈورہ اور طاہر یاسین لون ولد محمد یٰسین لون ساکن نہامہ پانپور ظاہر کی ہے۔ اسکے علاوہ گاڑیاں زیر رجسٹریشن نمبرات JK04B-7803, JK13B-6731, JK13E-2788بھی ضبط کر لی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:Illegal Soil Excavation in Budgam: مٹی کھدائی میں بڈگام کے مختلف علاقے کھنڈرات میں تبدیل

اس ضمن میں بڈگام پولیس نے ایک ایف آئی آر 182/2022 پولیس اسٹیشن چاڈورہ میں درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details