بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں دریگام، خانصاحب علاقے میں ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس پارٹی نے تین ٹریکٹروں کو رُکنے کا اشارہ کیا۔ پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی دو ڈرائیور ٹریکٹروں کو وہیں چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے۔ جب کہ پولیس ایک شخص کو پکڑنے میں کامیاب رہی۔ بڈگام پولیس کے مطابق بولڈر اور پتھر سے لدے ٹرک غیر قانونی کان کنی اور معدنیات کی نقل و حمل کے لیے استعمال میں لائے جا رہے تھے۔ Illegal Excavation in Budgam Driver Arrested 3 Tractors Seized
Budgam Illegal excavation: غیر قانونی طور معدنیات کی نقل و حمل کے الزام میں ڈرائیور گرفتار - بڈگام پولیس
بڈگام پولیس نے غیرقانونی طور کان کنی اور معدنیات کی نقل و حمل کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرکے تین ٹریکٹر بھی ضبط کر لیا۔ Illegal Excavation in Budgam
![Budgam Illegal excavation: غیر قانونی طور معدنیات کی نقل و حمل کے الزام میں ڈرائیور گرفتار 1](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-16857105-thumbnail-3x2-budgam-sand-aspera.jpg)
بڈگام پولیس نے حراست میں لیے گئے شخص کی شناخت لطیف احمد گنائی ولد غلام رسول گنائی ساکن بندر پورہ کے طور پر کی ہے۔ بڈگام پولیس نے عوام سے غیر قانونی طور معدنیات کی کھدائی اور اس کی نقل و حمل سے گریز کرنے کی تلقین کی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران بڈگام پولیس نے ایک درجن سے زائد ڈرائیوروں کو حراست میں لیکر غیر قانونی طور کھدائی اور معدنیات کی نقل و حمل میں استعمال میں لائی جا رہی متعدد گاڑیوں کو ضبط کر لیا۔
مزید پڑھیں:illegal Mining in Kashmir valley کشمیر کے آبی ذخائر میں غیرقانونی کھدائی سے عوام پریشان