بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے وتر ونی علاقہ میں قائم ناکہ پر جموں و کشمیر پولیس کی ایک ٹیم نے معدنیات کی غیر قانونی طور کھدائی اور اس کی نقل و حمل کے لئے استعمال میں لائے جانے والی چار ٹپر گاڑیوں کو ضبط کیا گیا۔ اسکے علاوہ ڈرائیورون کو بھی موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔Illegal Excavation in Budgam 4 Drivers Arrested 4 Tippers Seized
Budgam Illegal Mining: غیر قانونی کان کنی کے الزام میں چار افراد گرفتار، 4ٹپر ضبط - بڈگام پولیس غیر قانونی کان کنی
بڈگام پولیس نے غیرقانونی طور کان کنی اور معدنیات کی نقل و حمل کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کرنے کے علاوہ چار ٹپر گاڑیاں بھی ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔Illegal Excavation in Budgam
بڈگام پولیس نے گرفتار کیے گئے افراد کی شناخت عادل حسین ڈار ولد غلام حسن ڈار ساکنہ ٹیکی پورہ۔ عمران علی ڈار ولد نذیر احمد ڈار ساکن خمینی چوک۔ شبیر احمد کمار ولد غلام حسن کمار ساکن کاکن مارگ اور مدثر احمد خان ولد معراج الدین خان ساکن شیخ پورہ بڈگام کے طور پر کی ہے۔ پولیس نے ٹپر زیر رجسٹریشن نمبرات JK05A-2138،،JK05B-2327،،JK01AN- 4019،،JK01AS 0970، کو بھی ضطر کر لیا ہے۔
اس ضمن میں بڈگام پولی سنے ایک ایف آئی آر 378/2022 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن بڈگام میں درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ رواں ماہ میں اب تک 16 افراد کو بڈگام پولیس نے غیرقانونی کان کنی کے الگ الگ معاملات میں گرفتار کیا ہے اور ساتھ ہی کئی جے سی بی مشین، ڈمپر اور ٹپر گاڑیاں بھی ضبط کر ہی ہیں۔