اردو

urdu

ETV Bharat / state

Budgam Illegal excavation : غیرقانونی کان کنی کے الزام میں پانچ ڈرائیور گرفتار، 5ٹپر ضبط - بڈگام پولیس

بڈگام پولیس نے غیر قانونی کان کنی اور معدنیات کی نقل و حمل کے لئے استعمال میں لا جا رہے پانچ ٹپر گاڑیاں ضبط کرکے ان کے ڈرائیوروں کو بھی حراست میں میں لے لیا۔ Illegal excavation Budgam

غیرقانونی کان کنی کے الزام میں پانچ ڈرائیور گرفتار، 5ٹپر ضبط
غیرقانونی کان کنی کے الزام میں پانچ ڈرائیور گرفتار، 5ٹپر ضبط

By

Published : Aug 30, 2022, 6:57 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں منگل کو گشت کے دوران پولیس تھانہ بیروہ کی گشتی پارٹی نے اوٹلیگام علاقے میں غیر قانونی طور پر نکالی گئی ریت سے لدے پانچ ٹپر ضبط کیے اور ساتھ ہی ان کے 05 ڈرائیوروں کو بھی گرفتار کر لیا۔ ضبط کی گئی ٹپر گاڑیوں میں JK01S 5011, JK04A 2037, JK03G 7034, JK15 0614 اور JK09 6189شامل ہیں۔ Budgam Police Seized Five Tippers

بڈگام پولیس نے گرفتار کئے گئے ڈرائیوروں کی شناخت علی محمد ملہ ولد محمد جعفر ملہ، شہزاد احمد میر ولد بشیر احمد میر ساکنہ چاند پورہ بڈگام۔ سجاد حسین وانی ولد محمد جعفر وانی، آصف حسین وانی ولد غلام حسین وانی اور جہانگیر احمد گنائی ولد محمد ابراہیم ساکنہ گھراند کلان بڈگام کے طور پر کی ہے۔ اس ضمن میں بڈگام پولیس نے ایک کیس 123/2022 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن بیروہ میں درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔Five Tipper Drivers Arrested in Budgam

مزید پڑھیں:Illegal Soil Excavation in Budgam: مٹی کھدائی میں بڈگام کے مختلف علاقے کھنڈرات میں تبدیل

ABOUT THE AUTHOR

...view details