اردو

urdu

ETV Bharat / state

Illegal Excavation and Transportation of Minerals : غیرقانونی کان کنی کے الزام میں دو افراد گرفتار - سوئی بُگ کراسنگ پر دو ٹپر گاڑیوں کو ضبط

معدنیات کی غیرقانونی کان کنی اور اس کی نقل و حمل کے الزام میں بڈگام پولیس نے دو ٹپر ڈرائیوروں کو حراست میں Illegal Excavation and Transportation of Minerals in Budgamلے لیا۔

غیرقانونی کان کنی کے الزام میں دو افراد گرفتار
غیرقانونی کان کنی کے الزام میں دو افراد گرفتار

By

Published : Jul 5, 2022, 6:58 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں جموں و کشمیر پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران بنہ پورہ، سوئی بُگ کراسنگ پر دو ٹپر گاڑیوں کو ضبط کر لیا۔ Police Arrested Two Tipper Drivers in Budgamبڈگام پولیس کے مطابق دونوں ٹپروں کو غیر قانونی کان کنی کے دوران نکالی گئی مٹی کو سپلائی کرنے کی غرض سے استعمال میں لایا جا رہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ’’مٹی سے لدے دونوں گاڑیوں کو ضبط کرنے کے علاوہ ڈرائیوروں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔‘‘

بڈگام پولیس کا کہنا ہے کہ غیر قانونی کان کنی اور معدنیات کی اسمگلنگ کو روکنے کی غرض سے جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے متعدد مقامات پر ناکے قائم کیے گئے ہیں۔ Two Tippers Siezed, Tipper Drivers Arrested in Budgamبڈگام پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع کے بونہ پورہ، سوئی بُگ علاقے میں قائم کیے گئے ناکے پر پولیس پارٹی نے غیرقانونی طور پر نکالی گئی مٹی اور معدنیات سے لدے دو ٹپر گاڑیاں - زیر رجسٹریشن نمبرات JK04B-3681 اور JK03A-3595 کو سیز کرکے ڈرائیوروں کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس نے حراست میں لیے گئے ٹپر ڈرائیوروں کی شناخت فردوس احمد ملک ولد محمد صادق ملک ساکنہ بونہ پورہ، سوئبگ اور مدثر احمد کوٹے ولد محمد شفیع کوٹے ساکنہ آریزال، خانصاحب کے طور پر ظاہر کی ہے۔ ٹپر ڈرائیوروں کے خلاف پولیس نے معدنیات کی غیرقانونی کان کنی اور اس کی نقل و حمل کے الزام میں ایک کیس 221/2022 پولیس اسٹیشن بڈگام میں رجسٹر کرکے مزید تحقیقات شروع کر دیہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

Budgam news

ABOUT THE AUTHOR

...view details