بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے پیر کو ضلع کے بیروہ، چاڈورہ علاقے میں غیر قانونی کان کنی کے الزام میں پانچ ڈرائیوروں کو حراست میں لینے کے علاوہ مٹی سے لدے پانچھ ٹپر بھی ضبط کر لیے ہیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ چارنگام، بیروہ اور گوہر پورہ، چاڈورہ میں بڈگام پولیس نے غیرقانونی طور پر ندی نالوں سے نکالی گئی مٹی سے لدے 05 ٹپر زیر رجسٹریشن نمبرات JK01M-5014, JK01J-1820, JK01L-4456, JK04G-9677 اور JK02CD-3297 کو ضبط کر لیا گیا۔
بڈگام پولیس نے بتایا کہ غیر قانونی کان کنی کی پاداش میں ٹپر ضبط کرنے کے علاوہ دو ڈرائیوروں کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے حراست میں لئے گئے ڈرائیوروں کی شناخت منظور احمد جو ولد محمد قاسم جو ساکنہ خمینی چوک، بمنہ۔ الطاف حسین ولد علی محمد، بشیر احمد ملہ ولد غلام حیدر ملہ ساکنہ پالر، بڈگام، ظہور احمد وانی ولد عبد الاحد وانی اور اعجاز احمد بٹ ولد غلام محمد بٹ ساکنان گوہر پورہ چاڈورہ کے طور پر ظاہر کی گئی ہے۔