IGP Kashmir Visits Kashmiri Pandits: آئی جی پی کشمیر نے احتجاجی کشمیری پنڈتوں سے ملاقات کی - پنڈت کی ہلاکت
انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر نے وسطی کشمیر کے بڈگام میں شیخ پورہ مہاجر کالونی میں احتجاجی کشمیری پنڈتوں سے ملاقات کی۔ IGP Kashmir visits Kashmiri Pandits In Budgam
بڈگام، جموں وکشمیر: کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے بعد شیخ پورہ پنڈت کالونی میں گزشتہ روز مسلسل چھٹے دن بھی پی ایم پیکج ملازمین کا احتجاج جاری رہا، کشمیری پنڈتوں نے پرامن احتجاج کیا اور ضلع انتظامیہ بڈگام کا پتلا جلایا۔ IGP Kashmir visits Kashmiri Pandits۔ اسی درمیان انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر نے وسطی کشمیر کے بڈگام میں شیخ پورہ مہاجر کالونی میں احتجاجی کشمیری پنڈتوں سے ملاقات کی۔ آئی جی پی نے احتجاج کرنے والے کشمیری پنڈتوں پر زور دیا کہ وہ کشمیر چھوڑنے کے بارے میں نہ سوچیں کیونکہ ایل او سی کے پار دہشت گردوں اور ان کے آقاؤں کے یہی منصوبے ہیں۔ آئی جی پی نے کشمیری پنڈتوں سے کہا کہ ''ہم سب کو مل کر عسکریت پسندوں اور ان کے آقاؤں کے ان مذموم منصوبوں کو ناکام بنانا ہے۔'' IGP visits pandit colony Budgam