اردو

urdu

ETV Bharat / state

بڈگام میں حُریت کارکن کی اہلیہ نے خودکشی کی

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج چاڈورہ علاقے کے نمتہ حال گاؤں کے رہنے والے حُریت کارکن کی اہلیہ نے زہریلی شئے کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا.

علامتی تصویر
علامتی تصویر

By

Published : Sep 18, 2020, 8:30 PM IST

تفصیلات کے مطابق غلام رسول وانی نامی ایک حریت کارکن کی 37 سالہ اہلیہ شاہینہ بیگم نے گھر میں زہریلی شئے کھا کر زندگی کا خاتمہ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ زہریلی شئے کھانے کے بعد شاہینہ گھر کے اندر بے ہوش ہو گئی جس کے بعد گھر والوں نے اس کو نزدیکی سب ضلع ہسپتال چاڈورہ داخل کرایا، جہاں پر ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوانوں میں خودکشی کا بڑھتا ہوا رجحان

میڈیکل لوازمات پورہ کرنے کے بعد شاہینہ کی لاش ان کے لواحقین کو آخری رسومات ادا کرنے کے لیے سپرد کر دی گئی۔

پولیس نے اس ضمن میں ایک ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details