ضلع بڈگام میں دوران شب ناربل کے سوزیٹھ علاقے میں فیاض احمد بٹ نام کے شخص کے رہائشی مکان میں آگ لگ گئی جس نے آناً فاناً پوری عمارت کو اپنی زد میں لے لیا۔
مقامی لوگوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی تاہم مکان میں موجود رسوئی گیس کا سلینڈر پھٹ گیا جس سے مکان پوری طرح خاکستر ہونے کے علاوہ دو افراد بھی زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو فوری طور نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔