Awareness Camp In Budgam محکمہ ہاٹیکلچر کی جانب سے بڈگام میں بیداری کیمپ منعقد - PM KUSUM scheme
محکمہ ہارٹیکلچر نے بڈگام کے ناگبل کنہ دجن اور وٹہ کلو لولی پورہ میں بیداری کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں کسانوں کو مختلف مرکزی اسکمیوں کے بارے میں جانکاری دی گئی ہے۔Awareness Camp In Budgam
بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں محکمہ باغبانی بڈگام نے پنچایت گھر ناگبل میں جن ابھیان کے تحت متعلقہ پی آر آئی اور مختلف کسانوں کی موجودگی میں ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔ Awareness Camp In Budgam
اس موقع پر مختلف محکمانہ اسکیموں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کسان برادری کے درمیان ان کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا، جس میں پی ایم کسم (PM KUSUM) اسکیم بھی شامل ہے۔
اس کے علاوہ ضلع سطح کے سبجیکٹ میٹر سپیشلسٹ (پیتھالوجی) اور ایچ ڈی او کنہ دجن کے ذریعہ 15 سوائل ہیلتھ کارڈز ( Soil Health Card ) بھی موقع پر تقسیم کیے گئے۔