اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ورلڈ واٹر ڈے' کی مناسبت سے پروگرام کا انعقاد - ڈی ڈی سی بڈگام

پورے ملک کے ساتھ ساتھ ضلع بڈگام میں بھی آج ورلڈ واٹر ڈے منایا گیا۔ اس سلسلے میں شیخ العالم ہال بڈگام میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

'ورلڈ واٹر ڈے' کی مناسبت سے پروگرام کا انعقاد
'ورلڈ واٹر ڈے' کی مناسبت سے پروگرام کا انعقاد

By

Published : Mar 22, 2021, 9:00 PM IST

پروگرام کی صدارت ڈی سی بڈگام شہباز احمد مرزا اور ڈی ڈی سی چیرمین بڈگام نذیر احمد خان نے کی اس دوران اے ڈی سی بڈگام، میونسپل کونسل بڈگام کے چیئرمین کے ساتھ ساتھ کئی ڈی ڈی سی و بی ڈی سی ممبران موجود رہے۔

'ورلڈ واٹر ڈے' کی مناسبت سے پروگرام کا انعقاد

پروگرام میں مقررین نے سامعین کو پانی کے تحفظ اور اس کی ضرورت کے حوالے سے جانکاری فراہم کی اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعے پانی کے تحفظ کے حوالے سے جل شکتی ابھیان 'کیچ دی رین' مہم کو سامعین نے لائیو دیکھا۔

محکمہ جل شکتی بڈگام نے اس حوالے سے تمام تر انتظامات کئے تھے اس دوران ڈی ڈی سی بڈگام نے شرکا کو ورلڈ واٹر ڈے منانے کے حوالے سے معلومات فراہم کی۔

ڈی ڈی سی نے کہا کہ' ہمارا ہدف یہ ہونا چاہئے کہ پانی کو کیسے بچایا جا سکے اور اس کو غلط طریقے سے استعمال کرنے سے کیسے روکا جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ' ضرورت اس بات کی ہے کہ بڑے پیمانے پر لوگوں کو بیدار کیا جانا چاہئے'۔

انہوں نے کہا کہ' محکمہ جل شکتی کو اس حوالے سے ہر طرح کے اقدامات کرنے چاہیے تاکہ لوگ پانی کو صحیح طریقے سے استعمال کریں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ' لوگوں کو بیدار کیا جانا چاہیے تاکہ وہ بارش کے پانی کا ذخیرہ کریں تاکہ اس کو بعد میں کاشتکاری کے استعمال میں لایا جا سکے'۔

پروگرام کے دوران ایس ای ہائڈر الیکس بڈگام راج الدین شاہ نے پانی کے تحفظ اور بارش کے پانی کا ذخیرہ کرنے کے حوالے سے سامعین کو جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ' پانی کی کمی کو دور کرنے کے لئے سات سو کروڑ روپے کی اسکیمیوں کو لاگو کیا جائے گا۔ پروگرام کے افتتاح میں وادی کے مشہور فنکاروں نے اپنے فن کے ذریعے لوگو‍ں کو پانی کے تحفظ اور اس کے صحیح استعمال کے حوالے سے اپنے انداز میں جانکاری دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details