وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں برفباری کے پیش نظر گاوں کو شہر سے جوڑنے والی سڑکوں پر چار دن بعد برف ہٹائی گئی، جس کی وجہ سے انتظامیہ کی ناقص کارکردگی منظر عام پر آئی ہے۔
سڑکوں پر برفباری کی وجہ سے کھاگ، بیروہ، آریزال، خان صاحب اور پکھر پورہ علاقوں کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ وہیں تحصیل ہیڈکوارٹر کو ضلع ہیڈ کوارٹر سے جوڑنے والی رابطہ سڑکوں سے برف ہٹائی گئی ہے مگر ان پر فی الحال صرف ایک گاڑی کے چلنے کی گنجائش ہے۔
بیروہ کے بس اسٹینڈ سے بھی پوری طرح برف نہیں ہٹائی گئی۔ جس سے گاڑیوں کو مین روڈ پر ہی رکنا پڑ رہا ہے۔ جو ٹریفک جام کا سبب بنا ہوا ہے۔